41

پی ٹی آئی کی جدوجہد جمہوریت کی بالادستی کے لئے جاری رہے گی، احمد خان

Share it

پی ٹی آئی کی جدوجہد جمہوریت کی بالادستی کے لئے جاری رہے گی، احمد خان
سینئر نائب صدر پی ٹی آئی اسلام آباد احمد خان نے کہا ہے کہ اگر حکومت جلد انتخابات کی تاریخ نہ دی تو پھر عمران خان کی کال پر ساری قوم نکلے گی اور حکومت کو گھر بھیجے گی امپورٹڈ حکومت کے پاس وقت کم ہے جو کرنا ہے جلدی کر لیں،پچھلے 5ماہ میں امپورٹڈ حکومت نے عوام کے فائدہ کاکوئی ایک کام بھی نہیں کیا،رجیم چینج سازش کے تحت اقتدار میں آتے ساتھ ہی نیب قوانین میں ترامیم کرکے این آر او ٹو لے لیا،اب تک نیب عدالتیں رمضان شوگر ملز شہباز شریف، حمزہ کے ریفرنس واپس کر چکیں،ساتھ ہی مختلف حکومتی شخصیات کے خلاف 50 ریفرنسسز واپس ہوگئے ہیںایک طرف مہنگائی ہے اور دوسری طرف بے روزگاری بڑھ رہی ہے، لیکن حکومت اپنے اور اتحادیوںکے کیسز کو ختم کروانے اور پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے ،تحریک انصاف کی تنظیمیں مہنگائی کے خلاف احتجاج کے لئے باہر نکلیں گی ، پی ٹی آئی کی جدوجہد جمہوریت کی بالادستی کے لئے جاری رہے گی ہم کسی طور پراس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،ا س وقت ملکی مسائل کا حل صرف فوری انتخابات ہیں ، پی ٹی آئی کی تنظیمیں عمران خان کی فائنل کال کا انتظار کر رہی ہیں جو بہت جلد آئے گی ،ان شاءاللہ پاکستان جلد انتخابات کی طرف جائے گا،کسی کو پسند ہو یا نہ ہو، آخری فیصلہ عوام کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں