49

مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں، مولانا طارق جمیل

Share it

معروف مبلغ اور  مذہبی اسکالر  مولانا طارق جمیل نے پوری قوم سے سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔وقت سے پہلے اور مقررہ اوسط سے زائد مون سون بارشوں نے سندھ سے لیکر خیبر پختونخوا اور شمالی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا رکھی ہے۔ سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، ساڑھے 1100 سے زائد افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں مولانا طارق جمیل نے لکھا کہ تمام بھائیوں سے اپیل ہے کہ اس وقت سارے سیاسی اختلافات بھلا کر ہم پوری قوم ایک ٹیم کی طرح اس مصیبت میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرے نبی ﷺ کا فرمان ہے کہ جو میری امت کی دنیاوی ضروریات کا خیال نہیں رکھتا وہ مجھ میں سے نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں