45

توہین عدالت کیس، عمران خان کو دوبارہ جواب جمع کرانے کیلئے 7 روز مل گئے

Share it

سابق وزیراعظم اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے اس دوران عدالت نیعمران خان کو 7 دن میں دوبارہ جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث پولیس کی جانب سے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا تھا

عدالت میں سٹاف کو محدود نقل و حمل کی اجازت دی گئی جبکہ علاقہ مکینوں کے لیے متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے توہین عدالت کیس میں الفاظ واپس لینے کی پیشکش کی تھی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کا جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ججز کے احساسات کو مجروع کرنے پر یقین نہیں رکھتے، الفاظ غیر مناسب تھے تو واپس لینے کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ عدالت تقریر کاسیاق و سباق کیساتھ جائزہ لے، پوری زندگی قانون اور آئین کی پابندی کی ہے، عمران خان نے استدعا کی کہ ان کیخلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔یاد رہے کہ عمران خان نے عدالتی بینچ پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں