51

جھنگی سیداں کے عوام مہنگائی پر سراپا احتجاج، عامر مغل کی قیادت میں ریلی کا انعقاد

Share it

سینئر رہنما عامر مغل کی زیر قیادت جھنگی سیداں کی عوام مہنگائی  کے خلاف باہر نکل آئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر مظاہرین بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے اور پراپرٹی ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف نعرے درج تھے۔

عامر مغل نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائ کی وہ سونامی چلائ ہے کہ غریب أدمی کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ بجلی، گیس، أٹا، دال چاول، پٹرول کی قیمتیں أسمان سے باتیں کررہے ہیں۔ جبکہ امپورٹڈ حکومت اور ان کے سہولتکاروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔

عامر مغل نے عوام کو بتایا کہ ہماری گورنمنٹ نے پانی کے منصوبے کیلئے ساڑھے چار کروڑ کا ٹینڈر جاری کیا تھا جس کا ورک أرڈر بھی جاری ہو چکا تھا اور گلیوں کا 10 کروڑ سے زائد کا بجٹ بھی باقی تھا لیکن امپورٹڈ حکومت نے سارا فنڈ اٹھا کر ساڑھے دس کروڑ کی لاگت سے شہباز شریف کیلئے پرائم منسٹر ہاوس میں سوئمنگ پول کا ٹینڈر جاری گر دیا جو کہ جھنگی سیداں کی عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔

عامر مغل نے امپورٹڈ حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوۓ کہا کہ اگر اگلے 15 دنوں میں پانی کا منصوبہ دوبارہ شروع نہ کیا گیا اور پراپرٹی ٹیکس میں ساڑھے چار لاکھ فی مرلہ کے اضافے کو کم کر کے دوبارہ اڑھائ لاکھ فی مرلہ تک نہ لایا گیا تو اس کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جاۓگا۔ اس موقعہ پر محمد رفیع أفریدی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ظالم حکمرانوں نے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے اگر عوام اکٹھی نہ ہوئ تو امپورٹڈ حکومت اس غریب عوام کا جنازہ نکال کر رکھ دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں