55

چھٹے ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کے ساوتھ ریجن میں احمد نعمان اور ملک مرتضی کی کامیابی

Share it

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی گالف کورس میں سو سے زائد کارپوریٹ گالفرز شریک ہوئے،جنھیں 52 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا، ٹیموں نے اسٹوک پلے فارمیٹ پر مقابلہ کیا،، ایونٹ کا پہلا مرحلہ زبردست رہا 18 ہولز پر مشتمل مقابلوں میں احمد نعمان اور ملک مرتضی کی ٹیم 143 نیٹ اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی ایک اسٹروک کے فرق سے سید شجاعت علی اور عمران حیدر کی ٹیم دوسرے نمبر پر آئی تیسری پوزیشن عبدالرحمان اور عرفان راشد کی ٹیم رہی ہاشو گروپ کے سی ای او حسیب اے گردیزی مہمان خصوصی تھے جنھوں نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کئے ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کے ڈائریکٹر محمد عمر کھوکھر کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ گالفرز کا دوسرا مرحلہ اسلام آباد اور تیسرا مرحلہ لاہور میں کھیلا جائے گا جس کے بعد ہونے والےنیشنل فائنل کی فاتح ٹیم اسپین میں ورلڈ کارپوریٹ چیلنج فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں