44

وفاقی تعلیمی بورڈ امتحانی نظام عالمی معیا کی طرف لے جارہا ہے، قیصر عالم خان

Share it

اسلام آباد(میڈیا ویز نیوز )وفاقی تعلیمی بورڈ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے امتحانی نظام عالمی معیا کی طرف لے جارہا ہے۔ ایس ایلو او بیسڈ امتحانات ہمارے لئے ایک چیلنج تھا جس کو ریکارڈ مدت میں کرکے دیکھایا ان خیالات کا اظہار چئیرمین فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈر ایجوکیشن قیصرعالم خان نے پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے زیر اہتمام تقریب تقسیم ِ انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ میں خراج تحسین پیش کرنا چاہتا تنظیم کے قائدین کو جنہوں نے وفاقی دارالحکومت میں اپنی مدد آپ کے تحت کم فیس کے ساتھ معیاری تعلیم کو اپنا نصب العین بنایا ہواہے۔ پرائیویٹ سکولز نیٹ ور ک کے بانی صدر ڈاکٹر محمدافضل بابر نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوے کہاکہ ہمارا نظام ِ تعلیم بچوں کو نمبر گیم میں ڈال کرانسانی سرمائے کی بے توقیری کررہا ہے۔

ہمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں طلبہ کو اچھے شہری بنانا ہوگا۔ہماری تنظیم 24سال سے بچوں کی خداداد صلاحیتوں کو پالش کرکے سوسائٹی میں صحت مندانہ مقابلے کی فضا ء قایم کررہی ہے۔تقریب سے پی ایس این کے جنرل سیکرٹری مقبول حسین ڈار، پرنسپل کپس کالج پروفیسر محمد ذیشان، شمیم حیدر سید و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے طلبہ اساتذہ اور پرنسپل کوایوارڈز سے نوازا نیز پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے نومنتخب تمام زونل عہدیداران سے بھی حلف بھی لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں