45

توہین رسالت کا مرتکب بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایم ایل اے گرفتار

Share it

توہینِ رسالت کے مرتکب بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے کے خلاف بھارتی شہر حیدرآباد میں زبردست احتجاج اور مظاہروں کے بعد راجا سنگھ  کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق پولیس کمشنر کی ٹاسک فورس کی جانب سے راجا سنگھ کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے، دوسری جانب پیغمبرِ اسلامﷺ پر تبصرے پر مبنی راجا سنگھ کی ویوڈیوز بھی ہٹائی جا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مسلم لیڈرز کی جانب سے  غم و غصے کا اظہار سمیت سخت احتجاج کیا گیا تھا۔

بھارتی حکام کے مطابق اس احتجاج کے نتیجے میں حیدرآباد پولیس کی جانب سے بی جے پی کے ایم ایل اے راجہ سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہمیں متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایم ایل اے راجہ سنگھ کو گرفتار  کیا ہے، ہم جلد ہی میڈیا کو راجا سنگھ پر لگائی جانے والی دفعات سے بھی خبر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں