43

سعودی عرب جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

Share it

سعودی عرب نے سیاحتی ویزہ رکھنے والوں کو بھی عمرے کی ادائیگی کی اجازت دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج نے سیاحتی ویزے پر ملک آنے والے افراد کو عمرے کی ادائیگی کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دینے کے اہل 49 ممالک کے شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے جب کہ ای ویزہ کے اہل افراد سعودی عرب آمد پر ائیرپورٹ سے ہی سیاحتی ویزہ حاصل کرسکیں گے۔

سعودی وزارت حج نے کہا کہ امریکا، برطانیہ اوریورپی ویزہ رکھنے والے افراد بھی سعودی عرب کے دورے کے دوران عمرے کی ادائیگی کرسکیں گے جب کہ فیملی وزٹ ویزہ رکھنے والے افراد بھی ایپلی کیشن کے ذریعے درخواست دے کر عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کی وبا کے آغاز کے بعد سے حال ہی میں سعودی حکام نے خانہ کعبہ کے گرد لگے بیرئیرز کو ہٹادیا ہے جس کے بعد زائرین کو اب حجرِ اسود کو بوسہ دینے کی اجازت دی گئی ہے۔سعودی حکام نے یہ بیرئیرز کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں لگائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں