23

کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کے چاروں کھلاڑی بیڈمنٹن سنگلز مقابلوں سے باہر ہو گئے،ماحور شہزاد زخمی

Share it

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز بیڈمنٹن کے انفرادی مقابلوں میں پاکستان کے چاروں کھلاڑی راؤنڈ آف 32 میں شکست کے بعد سنگلز مقابلوں سے  باہر ہوگئے ۔

ویمنز سنگلز میں پاکستان کی ٹاپ پلیئر ماحور شہزاد اور بھارت کی اکارشی کشیاپ کے درمیان پہلے گیم میں زبردست مقابلہ ہوا، کبھی ماحور برتری لیتیں تو کبھی اکارشی، سنسنی خیز مقابلہ 22-20 سے بھارتی  پلیئر کے نام رہا ۔ دوسرے گیم میں ماحور فٹنس مسائل کا شکار رہیں اور انجرڈ ہو کر میچ سے دستبردار ہوگئیں۔

 ان سے قبل مراد علی نے سنگاپور کے ہینگ ٹے کے خلاف فائٹ کی مگر 0-2 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا  جبکہ  عرفان سعید بھٹی کو راؤنڈ آف 32 میں ملائیشین پلیئر نے شکست دی ۔اس کے علاوہ  غزالہ صدیق جمیکا کی پلیئر کے خلاف ناکام رہیں۔یوں بیڈمنٹن سنگلز میں پاکستان کے تمام پلیئر ناکام رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں