82

کیا حریم شاہ ترکی میں گرفتار ہو گئی ہیں؟

Share it

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ کو اسلامی ملک ترکی کے ایئرپورٹ پر خلیجی ملک جانے سے قبل گرفتار کرلیا گیا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق حریم شاہ کو شوہر کے ہمراہ ترکی کے ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹک ٹاکر سے بھاری مقدار میں سونا اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔

اسی طرح  ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ٹک ٹاکر کو شوہر بلال شاہ کے ہمراہ ترکی کے ایئرپورٹ سے خلیجی ملک عمان اڑان بھرتے وقت گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حریم شاہ سے سونا اور کرنسی برآمد ہونے کے ترک ایئرپورٹ حکام نے انہیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی، تاہم رپورٹ میں مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب ایک اور نجی ٹی چی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ٹک ٹاکر کے قریبی رشتے داروں نے ان کی گرفتاری کی خبروں کو مسترد کردیا اور بتایا کہ حریم شاہ کا مسقط سفر کرنے کا کوئی پروگرام ہی نہیں تھا تو وہ گرفتار کیسے ہوں گی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں