76

اسکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون سے ہوگا

Share it

 صوبہ پنجاب کے اسکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن آئندہ ہفتہ ہونے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے بچوں کو گرمی کی چھٹیوں کا کام 31 مئی تک دینے کی ہدایت جاری کردی ہے اور اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان بھی 31 مئی سے قبل کیا جائے گا ، جس کے بعد اسکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون سے ہوگا ، گرمی کی چھٹیوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا ، سرکاری اسکولوں کے بچوں میں نیا سلیبس گرمی کی چھٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا اور یکم اگست سے نیا تعلیمی سال شروع ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں