150

وفاقی دارالحکومت کے ضرورت مند طبقات کی فلاح وبہود کے لیے الخدمت فاﺅنڈیشن اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مابین معاہدہ

Share it

وفاقی دارالحکومت کے ضرورت مند طبقات کی فلاح وبہود کے لیے الخدمت فاﺅنڈیشن اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مابین معاہدہ
معاہدے کے تحت پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ، رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کی سطح پر الخدمت فاﺅنڈیشن کے فلاحی و رفاحی کاموں میں معاونت کرے گی
اسلام آباد(میڈیا ویز نیوز) الخدمت فاﺅنڈیشن اسلام آباد اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے مابین فلاح و بہبود کے کاموں کو مل جل کر کرنے پر معاہدے کی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں ۔
https://mediawaysnews.com/wp-content/uploads/2022/01/Agreement-between-Al-Khidmat-Foundation-and-Private-Schools-Association.jpeg
گزشتہ روز یہاں منعقدہ معاہدے کی اس پروقار تقریب میں الخدمت فاونڈیشن اسلام آباد کی طرف سے صدر حامد اطہر ملک اور سیکرٹری جنرل الطاف شیر نے جب کہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد کی طرف سے صدر زعفران الہٰی اور سیکرٹری جنرل عبدالوحید خان نے معاہدے پر دستخط کیے۔معاہدے کے تحت پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اسلام آباداپنے رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کی سطح پر الخدمت فاﺅنڈیشن کے فلاحی و رفاحی کاموں میں الخدمت فاﺅنڈیشن کی معاونت کرے گی تاکہ ضرورت مند اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کا طرز زندگی بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں