بھوربن کے پر فضا مقام پر قدرتی نظاروں کے جھرمٹ میں کورٹ رپورٹرز کے لئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد
اسلام آباد(میڈیا ویزرپورٹ) بھوربن کے پر فضا مقام پر قدرتی نظاروں کے جھرمٹ میں کورٹ رپورٹرز کے لئے ٹریننگ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد، مختلف سیشنز ، آوٹنگ ، ہائیکنگ ،کورٹ ٹرمینالوجیز سے آگاہی ،ورکشاپ کا خصوصی حصہ رہے،
بھوربن میں سی ایل ای پی کے زیر اہتمام کورٹ رپورٹز کے لیے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ٹریننگ میں برطانیہ میں کورٹ رپورٹنگ کا وسیع تجربہ رکھنے والے بیرسٹر رچرڈ ڈنبری (Richard Danbury) کے ساتھ زوم کے ذریعے دو گھنٹے کا بھرپور سیشن ہوا ،
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد ، بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی ، بیرسٹر حیدر امتیاز اور سنئیر صحافی مطیع اللہ جان پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر امجد نذیر بھٹی نے بھی ورکشاپ میں خصوصی شرکت کی،
ٹریننگ میں کے مختلف سیشنز میں کورٹ رپورٹنگ کے مختلف پہلووں پرگفتگو کی ،ان پہلووں میں کورٹ رپورٹرز کے دوران کورٹ کی خاص ٹرمینالوجییسز کے بارے میں بتایا گیا جس میں انٹرا کورٹ اپیل، ریگولر فرسٹ اور سیکنڈ اپیل، جبکہ ہائی پروفائل کیسسز کو بھی زیر بحث لایا گیا،
پینل ڈسکشن میں سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے رپورٹنگ میں آنے والی جدت سے بھی آگاہ کیا اور خبردار کیا کہ رپورٹرز کو اس وقت کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے جب کورٹ کی کاروائی بھی آن لائن ہوا کریں گی، ٹریننگ کے اختتام پر تمام کورٹ رپورٹرز میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں
جبکہ سینیرز صحافی مطیع اللہ جان، ایڈوکیٹ عمر گیلانی، ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر، فنانس سیکرٹری ذیشان سید، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کو شیلڈز پیش کی گئیں ،
ورکشاپ میں بعدازاں مری کے خوبصورت مقامات کی سیر بھی کی گئی، ہاییکنگ سے بھی صحافی خاصے محظوظ ہوئے اور بھوربن کے پر فضا مقام کو تمام صحافیوں نے تصاویر کے ذریعے محفوط کیا۔
