151

مدارس دینیہ کے نئے وفاق قائم کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں،خرم نواز گنڈاپور

Share it

اسلام آباد(میڈیا ویز نیوز) ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ نئے وفاق بنانے سے دینی مدارس کے علمی وقار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔۔ مدارس دینیہ کے نئے وفاق قائم کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اس تاریخی فیصلہ سے 40 سالہ جمود ٹوٹا ہے، دینی مدارس زیر تعلیم بچوں کو کمپیوٹر، جدید سائنسز کے مضامین پڑھائیں گے، منہاج القراآن کے نظام المدارس کا مقصد دینی کیساتھ علم العلوم بھی ہے تاکہ مدارس کے فارغ التحصیل بچے دین کی خدمت کے ساتھ ساتھ ایک پروفیشنل کی حیثیت سے باعزت روزگار کما سکیں اور ملک و ملت کے مفید شہری بن سکیں، نیشنل پتیس کلب اسلام اآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کو نظام المدارس بورڈ مل گیا ہے۔

مدارس دینیہ کے نئے وفاق قائم کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اس تاریخی فیصلہ سے 40 سالہ جمود ٹوٹا ہے وہ جمود جو نصاب کی اصلاح میں رکاوٹ تھا، اسلام دین امن و سلامتی ہے، دینی مدارس زیر تعلیم بچوں کو کمپیوٹر، جدید سائنسز کے مضامین پڑھائیں گے منہاج القراآن کے نظام المدارس کا مقصد دینی کیساتھ علم العلوم بھی ہے تاکہ مدارس کے فارغ التحصیل بچے دین کی خدمت کے ساتھ ساتھ ایک پروفیشنل کی حیثیت سے باعزت روزگار کما سکیں اور ملک و ملت کے مفید شہری بن سکیں، الحمدللہ منہاج القرآن کے دینی و تعلیمی اداروں میں عربی، انگریزی اور جدید مضامین کی تعلیم اول روز سے لازم ہے، منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دینی اور دنیوی تعلیم کو ایک چھت کے نیچے جمع کیا اور یہ ایک کامیاب تجربہ اور ماڈل ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے وفاق بنانے سے دینی مدارس کے علمی وقار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ خرم نواز گنڈا پور نے مزید کہاکہ مدارس کی رجسٹریشن، فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کی فراہمی، مدارس کے لیے بنک اکاؤنٹ کھولنے کے طریقہ کار، عصری مضامین کی دینی مدارس کے نصاب میں شمولیت، غیر ملکی طلبہ کے لیے جامع ویزا پالیسی اور شکایات کے ازالہ کے لیے شکایت سیل کے قیام سے مدارس کو قومی دھارے میں لانے اور خدمت دین کے ان علمی مراکز کے وقار کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ تقریب میں ”نظام المدارس پاکستان“کے صدر امداد اللہ قادری،ناظم اعلیٰ میر آصف اکبر و دیگر فیکلٹی ممبران و سینئر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں